ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں بس اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار کی موقع پر موت

یلاپور میں بس اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار کی موقع پر موت

Thu, 15 Jun 2017 14:29:18    S.O. News Service

کاروار15/جون (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثہ آج جمعرات دوپہر قریب ایک بجے پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مرنے والے کی شناخت بائک سوار وشواناتھ شانبھاگ (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو اُدیم نگر ، یلاپور کا رہنے والا تھا، حادثہ یلاپور تعلقہ پنچایت کے بالمقابل بیل روڈ پر پیش آیا, جب کے ایس آر ٹی سی بس، مخالف سمت سے آنے والی ایک بائک سے ٹکراگئی۔

یلاپور پولس جائے واردات پر پہنچ کر لاش کو سرکاری اسپتال بھیج دیا ، جانچ جاری ہے۔

 

 


Share: